Connect with us

پاکستان

کے پی کے میں ناکام

Published

on

کے پی کے میں ناکام

الیکشن 2018میں خیبرپختونخوا میں سونامی کے سامنے بڑے بڑے برج الٹ گئے، بلاول بھٹو، شہباز شریف، امیر مقام، سینیٹر سراج الحق جیسے بڑے نام پی ٹی آئی امیدواروں کا جم کر مقابلہ نہ کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں ہونے والے الیکشن میں بہت سارے اپ سیٹ سامنے ہیں۔ اس حوالے سے این اے دو سوات سے امیرمقام پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹرحیدر سے ہار گئے۔این اے تین سوات سے شہبازشریف کو پی ٹی آئی کے سلیم الرحمان نے شکست دی، جبکہ این اے14سے کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی کو پی ٹی آئی کے زرگل نے ہرا دیا۔ اس کے علاوہ این اے38ڈی آئی خان ون سے علی امین گنڈا پور کو فضل الرحمان پر برتری حاصل ہے، این اے35بنوں سے عمران خان نے اکرم خان درانی کو ہرا دیا، این اے8مالاکنڈ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پی ٹی آئی امیداوار جنید اکبر سے ہار گئے۔ این اے24چارسدہ دو سےاسفند یار کو پی ٹی آئی کے فضل محمد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، این اے23چارسدہ ون سے آفتاب شیرپاؤ کو پی ٹی آئی کے انورتاج سے شکست کھانا پڑی، این اے سات لوئر دیر2سے سراج الحق کو پی ٹی آئی کے محمد بشیر نے ہرا دیا۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں