Connect with us

پاکستان

30 سالہ ریکارڈ قائم

Published

on

جلد لائحہ عمل بنائیں گے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ کا منفرد اعزاز ،سید خورشید احمد شاہ نئی قومی اسمبلی میں وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جنہوں نے 1988 سے لیکر اب تک مسلسل منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تیس سال میں انہوں نے تمام الیکشن جیتے اور مسلسل اور بلاتوقف تیس سالہ عوامی نمائندگی کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس طرح پارلیمنٹ میں مسلسل تیس سال گزارنے والے اور انتخابات میں ہمیشہ ناقابل شکست رہنے والے وہ واحد رکن پارلیمنٹ ہیں۔

پاکستان

نیب طلب

Published

on

نیب طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور پنجاب اسمبلی میں نامزد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو جمعرات کو طلب کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران اور ان کے اہل خانہ کے نام بہت سی کمپنیوں میں شئیرز اور مختلف بینکوں میں بہت بڑی رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیا چوہدری برادران نیب لاہور کو اپنے اثاثوں سے متعلق مصدقہ پرفارما جمع کرانے میں ناکام رہے اور انہیں پرفارما جمع کرانے کے لیے متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔

Continue Reading

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

مقبول خبریں