Connect with us

پاکستان

میدان مار لیا

Published

on

میدان مار لیا

عام انتخابات 2018 کے جیسے جیسے نتائج سامنے آ رہے ہیں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بھی واضح ہوتی جا رہی ہے ،بہاولپور سے آنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی مکمل نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 171 سے میدان مار لیا ہے ۔این اے 171 بہاولپور کے مکمل 286 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ریاض پیرزادہ 95 ہزار 500 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے 53 ہزار 109 ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ ریاض پیرزادہ 2013 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی طرف سے اسی سیٹ پر کامیاب ہوئے اور وفاقی وزیر رہے جبکہ ریاض پیرزادہ کھل کر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری دنوں میں میڈیا پر ان کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم انہوں نے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر ہی ایک بار پھر 2018 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں