Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی کوشکست

Published

on

پی ٹی آئی کوشکست

عام انتخابات 2018 میں ملک بھر میں سے بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں اور جن امیدواروں کے بارے میں تاثر تھا کہ یہ اپنے حلقے میں بڑے مضبوط تصور کئے جاتے ہیں ان کی شکست نے سب کو حیران و پریشان کر دیا ہے ۔خانیوال سے پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط تصور کئے جانے والے رضا حیات ہراج کو آزاد امیدوار اور پرانے پارلیمنٹیرین سید فخر امام نے شکست دے دی ہے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 150خانیوال سے آزاد امیدوار سید فخر امام نے 82 ہزار 595 ووٹ حاصل کر کے تحریک انصاف کے امیدوار رضا حیات ہراج کو شکست دے دی، رضا حیات ہراج 71 ہزار 34 ووٹ حاصل کرسکے۔اس فتح کے ساتھ ہی سید فخر امام 20 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر ممبر قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سید فخر امام جھنگ کی مشہور سیاستدان سیدہ عابدہ حسین کے شوہر اور جھنگ ہی کے حلقہ این اے 115 سے آزاد الیکشن لڑنے والی خاتون سیدہ صغری امام کے والد ہیں ،وہ ماضی میں سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں ۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں