سابق وزیراعظم کوہرا دیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے عمران خان جیت گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مدمقابل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو شکست ہوئی ہے۔ واضح کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔ ان میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، میانوالی کے حلقہ این اے 95، لاہور کا حلقہ این اے 131 اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.