پی ٹی آئی کو بڑی شکست

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، یہ نتائج مختلف حلقوں سے آرہے ہیں،این اے120شیخوپورہ2کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابقاین اے120سےن لیگ کےراناتنویرحسین99ہزار674ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کےعلی اصغر منڈا چودھری74ہزار165ووٹ لےکردوسرےنمبرپر تھے ۔اس حلقے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار افضال حسین رضوی نے 13222 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔این اے 120 سے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان فریڈم موومنٹ ،آل پاکستان مسلم لیگ اور دو آزاد امیدوار بھی میدان میں تھے ۔واضح رہے کہ رانا تنویر حسین نے 2013 کے انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی اور سابقہ حکومت میں وہ وفاقی وزیر دفاعی پیدوار بھی رہے ہیں ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.