خواجہ حسان کو شکست دیدی

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک 119 سیٹوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ لاہور سے بھی پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اہم ترین نشست لے اڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے ن لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کو شکست سے دوچار کر دیاہے ۔ شفقت محمود نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 27 ہزار 405 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگی رہنما 1 لاکھ 4ہزار 625 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.