صوبائی نشست پرکامیاب

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق نے کامیابی سمیٹ لی اور 34 ہزار ایک سو 14 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی محمد فیاض بھٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔اسی حلقہ سے ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری بھی انتخاب لڑ رہے تھے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے تاہم وہ کتنے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس حوالے سے تازہ صورتحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.