Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

حکومتی اتحاد کی دعوت

Published

on

بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی پہلی تقریر پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو بھی حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، پی ایس پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں وفاق میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔

Advertisement

پاکستان

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

Rashid Saeed

Published

on

gass

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کے کم سے کم گیس نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر ایک اور گیس بم گرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آرڈیننس 2002 کی شق 8 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز اور لنگرز کے کم سے کم نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیوں کیلئے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیے گئے ہیں اور کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق بلک میٹرز پر ہو گا۔

اوگرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیش کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے کم سے کم گیس نرخ 4625 سے بڑھا کر 5880 روپے کیے گئے ہیں جب کہ بلک میٹرز پر کم سے کم نرخ 3600 روپے سے بڑھا کر 4680 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Rashid Saeed

Published

on

pervaiz musharif

سابق صدر پرویز مشرف کے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو کرے گا۔ سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ۔

یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے جس پر عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Continue Reading

پاکستان

مشکلات بڑھ گئیں۔۔۔ پاکستانی پاسپورٹ منسوخ

Rashid Saeed

Published

on

ishaaq daar

سابق وفاقی وزیر خزانہ و مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی برطانوی وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقات، پاکستانی پاسپورٹ منسوخی کے متعلق آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزارت داخلہ سے ملاقات کی جس میں برطانوی وزارت داخلہ نے آگاہ کیا کہ ان کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے اور وہ علاج و معالجے کی غرض سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے برطانوی وزارت داخلہ کے حکام کو اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے تا کہ ان وہاں رہنے کی مزید مہلت مل جائے۔ 

یاد رہے کہ چند دن پہلے سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو 10 روز کے اندر ملک میں واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
india train accident
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

المناک ٹرین حادثہ۔۔۔ 60 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

gass
پاکستان10 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

artificial moon
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

pervaiz musharif
پاکستان11 گھنٹے ago

ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

ishaaq daar
پاکستان11 گھنٹے ago

مشکلات بڑھ گئیں۔۔۔ پاکستانی پاسپورٹ منسوخ

ahmad shahzad
کھیل11 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ شوکاز نوٹس جاری

priminster meet with qatri deligation
پاکستان11 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

foot ball match
کھیل14 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

kareela mander
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

captain retaird atta muhammad
شوبز15 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

faiz ul hassan chohan
پاکستان18 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

metro bus
پاکستان18 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

mathira
شوبز18 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

sindh police
پاکستان18 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

babar azam
کھیل18 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

مقبول خبریں