Connect with us

پاکستان

دھاندلی کا الزام جھوٹ

Published

on

دھاندلی کا الزام جھوٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کا شور بھی مچا دیا ہے ،کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس وقت بھی پنجاب میں ن لیگ کی پی ٹی آئی سے 3سیٹیں زیادہ ہیں لیکن بڑی امید ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں کہا جا تا تھا کہ آج تک یہاں کسی جماعت نے دوسری بار حکومت نہیں بنائی، لیکن ہم ایک بار پھر وہاں کی سب سے بڑی جماعت بڑھ کر سامنے آئیں ہیں اور پختونخوا میں ہم ایک بارپھر حکومت بنائیں گے اور ترقیاتی و انقلابی کاموں کو آگے بڑھا ئیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی تحریک انصاف ہی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،ابھی تک ہم نے سندھ میں 22نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی جبکہ کراچی میں بھی 21میں سے 11نشستیں تحریک انصاف جیت چکی ہے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ ابھی الیکشن کے نتائج مکمل نہیں ہوئے تھے کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کا شور مچا دیا تھا لیکن کہیں کو ئی دھاندلی نہیں ہوئی اور اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس وقت بھی پنجاب میں ن لیگ کی پی ٹی آئی سے 3سیٹیں زیادہ ہیں لیکن بڑی امید ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں