Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

سجاد اعوان کامیا ب

Rashid Saeed

Published

on

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 14 مانسہرہ سے کیپٹن صفدر کے بھائی سجاد اعوان کامیا ب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 14 مانسہرہ میں تحریک انصاف کے زرگل خان اور کیپٹن صفدر کے بھائی ملک سجاد اعوان کے درمیان مقابلہ تھا۔ این اے14 مانسہرہ کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک سجاداعوان 90 ہزار 579 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے زرگل خان 63 ہزار 235 ووٹ حاصل کر سکے۔

Advertisement

پاکستان

50 دنوں میں ریلوے نے کتنا کمایا ۔۔۔ بڑا انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

Sheikh Rasheed

پہلے 50 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں ایک ارب روپے کا اضافہ ‘ لاہور سے اسلام آباد کے لیے ریل کار صبح 8 بجے کی بجائے 10 بجے چلانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ریلویز کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی ریل کار پہلے صبح 8بجے روانہ ہوتی تھی لیکن اب یہ ریل کار صبح 10 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو بہتری کی طرف لا رہے ہیں اور اسی لیے ہم نے سکھر اور روہڑی میں وائی فائی سہولت دی ہے اور لوگ وائی فائی استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں 

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی ۔ وائی فائی کی سہولت عام آدمی کے لیے نہیں صرف ریلوے مسافروں کے لیے ہوگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کے لیے ریلوے کا تحفہ دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے دھابیجی تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی جس سے مزدور دھکے کھانے سے بچیں گے اس کے علاوہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ محکمہ ریلوے کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں او ر محکمہ ریلوے نے کمائی کرتے ہوئے پہلے 50 روز میں اپنے خزانہ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ 

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے مسافروں کو سہولت مہیا کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ 1200 سے کم کر کے 700 کر دیا جبکہ ایکسپریس کائٹہ سے لاہور کا برتھ کرایہ 1000 اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب جتنے بھی سکول موجود ہیں ان کو بند کر دیا جائے اور جو بچے ٹریک پر کھیلیں گے ان کے والدین کو پکڑیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

شہباز شریف کوئی نیلسن منڈیلا نہیں

Rashid Saeed

Published

on

imran khan-1

شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے‘ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں اور اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے جو بھی سیاستدان مجرم ہوگا ان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے اور عوام کو تمام سہولیات میسر کریں ۔ 

عمران خان نے کہاکہ اکثر سیاستدان مجرم ہیں ، ان مجروں کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ یہ بچ نہیں سکتے، میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا اور آخر تک جاؤں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن نے کرپشن نے جو جائیدادیں بنائی ہیں وہ جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے شہبازشریف کے حوالے سے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے لیکن وہ نیلسن میڈیلا نہیں بن سکتے۔

Continue Reading

پاکستان

اندھیرے میں ڈوبے علاقوں میں جزوی بجلی بحال

Rashid Saeed

Published

on

karachi

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ، کے الیکٹرک کا ہنگامی بنیادوں پر کام شروع، کئی متاثرہ علاقوں میں جزوی بجلی بحال کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کے بعد کے الیکٹرک نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

گرڈ اسٹیشنز بند ہونے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نصرت بھٹو کالونی اور بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نے کام شروع کرتے ہوئے چند متاثرہ علاقوں میں جزوی بجلی بحال کر دی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں اور جلد سے جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں