الیکشن شفاف ہوئے

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت ممون حسین نے انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کردیا کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔ صدر مملکت نے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے پر الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔ صدر نے کہا کہ فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، لہذا ضروری ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کا اطمینان یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.