چترالی قبیلہ بازی لے گیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ضلع چترال کے اقلیتی قبیلے کالاش کا ایک شخص رکن قومی اسمبلی بننے جارہا ہے۔
کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے کالاشی ہوں گے جو قومی اسمبلی میں اپنے قبیلے کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر زادہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اقلیتی نشست پر قومی اسمبلی میں جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والی مردم شماری میں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر کالاش برادری کے مذہب کا خانہ بھی مردم شماری فارم میں شامل کیا گیا تھا۔ مردم شماری فارم میں کالاشی مذہب کا خانہ شامل کرنے کی درخواست بھی وزیر زادہ اور ایک اور کالاشی فرد یوک رحمت نے پشاور ہائیکورٹ میں دی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.