5 اہلکار شہید

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

الیکشن ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حادثے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12 میں انتخابی سامان کی ترسیل کے بعد واپسی آتے ہوئے گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے باعث 5 نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی اور قربانی نہیں ہو سکتی۔ وطن کے بیٹوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.