Connect with us

پاکستان

کامیابی پر مبارکباد

Published

on

سابق وزیراعظم کوہرا دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مبارکباد دی ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سب سے پہلی ترجیح پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہے، وہ ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے فکر مند رہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان وہ لیڈر ہیں جن کی پاکستان کو ضرورت ہے، وہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں اور وہ عوامی خدمت کی سوچ رکھتے ہیں۔

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

پاکستان

نیا بینچ تشکیل

Published

on

نیا بینچ تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

Continue Reading

مقبول خبریں