Connect with us

پاکستان

تخت سندھ سنبھالنے کی تیاری

Published

on

تخت سندھ سنبھالنے کی تیاری

سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74 نشستوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد یہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورصوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ آئندہ پانچ سال کے لیے صوبے میں حکومت بنائے گی۔ دیگر جماعتوں میں تحریک انصاف نے 18، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 13، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، تحریک لبیک پاکستان 3 اور متحدہ مجلس عمل ایک نشست حاصل کر پائی ہے۔ سندھ اسمبلی کے ایوان میں مجموعی نشستوں کی تعداد 168 ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جب کہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔
خواتین اور اقلیتی نشستوں کو کامیاب سیاسی جماعتوں کے درمیان انہیں حاصل کامیابی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا جس کے بعد پیپلز پارٹی ایوان میں مکمل طور پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں