دلچسپ مقابلہ

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق دونوں جماعتوں کو 122، 122 نشستیں حاصل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 5، مسلم لیگ ق کو 3، جیپ 2، پاکستان مسلم لیگ 2 اور پاکستان عوامی راج کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں 27 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے ۔ کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.