Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

نیا ریکارڈ

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو 119 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ ن 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں ایک طرف مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، پیر صدر الدین شاہ راشدی، محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ کمال اور اسفندر یار ولی سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں کو شکست ہوئی تو دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف قومی اسمبلی کی جتنی نشستوں پر انتخاب لڑے تمام پر کامیابی حاصل کی۔
عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے الیکشن لڑے اور تمام پر کامیابی ان کا مقدر ٹھہری۔ چیئرمین تحریک انصاف نے این اے 53 اسلام آباد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی۔ عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جب کہ ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے سکے۔ عمران خان نے این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی اور انتخابی نتائج کے مطابق عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور اکرم درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 پر عمران خان نے ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔ عمران خان نے 91358 ووٹ لیے جب کہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میانوالی سے اپنے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے۔ عمران خان نے اپنے آبائی حلقے سے 162499 ووٹ لیے اور ان کے مد مقابل ن لیگ کے عبیداللہ شادی خیل نے 49505 ووٹ لیے۔ عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلا لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی ہوئی۔ عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کیے جب کہ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔

پاکستان

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Rashid Saeed

Published

on

saad rafique

نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرفتار خواجہ سعد رفیق کے گرد مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن مظفر رانجھا کے خلاف کرپشن کا کیس عدم ثبوت کی بناپر بند کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ پیرا گون ہاؤسنگ کمپنی میں بطور ڈائریکٹر شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ ریلوے میں مہنگے خرید ے گئے انجنوں کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جس میں خواجہ سعدرفیق نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایک انجن 40 کروڑ کا خریدا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس کے فنڈز میں 72 کروڑ کی خورد برد کی گئی ہے، سابق ڈی پی او رائے اعجاز گرفتار ہیں ان کے والد رائے ضمیر مفرور ہیں جبکہ دو ڈی پی او ز سہیل ظفر چٹھہ اور کامران کو بیرون ملک سے واپس بلانے کے لئے نیب نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

Rashid Saeed

Published

on

shah alam market

لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، مزید متعدد پختہ تجاوزات کا خاتمہ، برآمدوں کے درمیان قائم عارضی سٹالز کو بھی ختم کر دیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 50 مزید پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران برآمدوں کے درمیان قائم عارضی سٹالز کو بھی ختم کر دیا گیا۔حکام کے مطابق واگزار کرائی جانے والی جگہ کی مالیت تقریبا ایک ارب پندرہ کروڑ روپے ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے مطابق آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Continue Reading

پاکستان

ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Rashid Saeed

Published

on

trafic accident

ظاہر پیر میں قومی شاہراہ ظفر آباد کے قریب ہولناک ٹریفک حادثہ، مسافر وین اور ٹریلر کی آپس میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی شاہراہ پر ظفر آباد کے قریب مسافر وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، حادثہ شدید دھند کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں مسافر وین تباہ ہو گئی، متعدد زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا تی ہے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو خان بیلہ اور لیاقت پور اسپتال منتقل کیا جہاں پر کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی۔

Continue Reading
Advertisement
saad rafique
پاکستان3 منٹ ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

shah alam market
پاکستان55 منٹ ago

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

trafic accident
پاکستان1 گھنٹہ ago

ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

opreation against illegel construction
پاکستان1 گھنٹہ ago

ریلوے اراضی پرتجاوزات کیخلاف آپریشن، متعدد گھر مسمار

yasir shah meet with imran khan
کھیل1 گھنٹہ ago

یاسر شاہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

ispr logo
پاکستان1 گھنٹہ ago

افغان سرحد‘ آہنی باڑ لگانے کا کام ‘ 2019ء میں مکمل ہو گا

shalter home
پاکستان2 گھنٹے ago

بے گھر افراد اور مسافروں کیلئے 5 شیلٹر ہوم کھل گئے

mobile phones
پاکستان2 گھنٹے ago

بغیر ٹیکس کے ایک نہیں 2 موبائل فونز لانے کی اجازت

india hospital
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک

khalid maqbool
پاکستان2 گھنٹے ago

خالد مقبول صدیقی اپنے عہدے سے ناخوش

Co-operative talks
پاکستان2 گھنٹے ago

سہ فریقی مذاکرات، مفاہمتی یادداشت پردستخط

facebook
ٹیکنا لوجی3 گھنٹے ago

فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

sheihk rasheed
پاکستان3 گھنٹے ago

صحافیوں سے ناراض، لال حویلی کی دعوت منسوخ کر دی

karachi jail
پاکستان3 گھنٹے ago

دہشت گردوں سے رابطے، جیلوں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ

CNG station
پاکستان3 گھنٹے ago

غلام سرور نے کراچی اور سندھ کی عوام کو خوشخبری سنا دی

husan parcham song
ویڈیو1 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو1 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز3 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو3 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں