Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

50 کروڑ کا الزام

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ میں خریدا۔ لاہور کے حلقے این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تھا لیکن وہ اس معرکے میں ناکام رہے۔ لیگی رہنما نے شکست کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کی شکست ’شکستِ فاتحانہ‘ ہے کیوں کہ مسلسل 4 برس میڈیا ٹرائل، سازشوں، کھینچا تانی، عدالتی کارروائیوں اور دباؤ کا سامنا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا سابقہ حلقہ 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا اور این اے 131 لاڈلے کے لیے تیار کیا گیا جب کہ پولنگ کے 22 گھنٹے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 40 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹس کو نتائج دینے میں غیر معمولی تاخیر اور انکار کیا گیا جب کہ فوت شدہ لوگوں کے ووٹ بھی ڈالے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے این اے 131 کا الیکشن 50 کروڑ روپے میں خریدا، اندھا دھند پیسہ لُٹایا گیا اور ووٹ کی خرید و فروخت کی گئی۔
ایک اور ٹوئٹ میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر گندا کام کرکے آپ صرف 680 ووٹوں کی اکثریت حاصل کر پائے، اگر رتی برابر شرم ہو تو چُلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سعد رفیق کو معمولی ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ عمران خان نے 84313 ووٹ لیے جب کہ سعد رفیق نے 83633 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان

صدر مملکت سے الوداعی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

Muhammad Luqman

Published

on

Naveed mukhtar

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے الوداعی ملاقات کی ،صدرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے الوداعی ملاقات کی ،صدرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا۔

جبکہ اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھا کہ آئی ایس آئی کامادروطن کے تحفظ اوردہشتگردی کیخلاف اہم کردار ہے،صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کیلئے نیک تمناو¿ں کااظہار بھی کیا۔

Continue Reading

پاکستان

60 روزہ کارکردگی ‘ عمران حکومت پر شدید تنقید

Rashid Saeed

Published

on

siraj ul haq

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے 60 روز مکمل ہوگئے ہیں اور ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

سراج الحق نے کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی صرف قیمتوں میں آئی ہے چہرے بدلے ہیں پر نظام وہی پرانا ہے، 25 جولائی کوہونے والے انتخابات اگر شفاف ہوتے تو اس کے نتائج کچھ اور ہوتے۔ 

آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت قرضہ کے لیے آئی ایم ایف کے پاس گئی تو ہماری آئندہ نسلیں مزید قرضے تلے دب جائیں گی۔ 

امیر جماعت اسلامی نے بلوچستان کے حوالے سے بتایا کہ گیس بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن اسی صوبہ کا 99 فیصد حصہ گیس سے محروم ہے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق صوبہ بلوچستان میں زیادہ گھوسٹ سکول، اساتذہ ، 66فیصد کرپشن، 23 فیصد لوگوں پانی دستیاب ہے اور 64 فیصد لوگ ناخواندہ ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں شروع، اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

Muhammad Luqman

Published

on

opposition

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی حکومت مخالف قراردادمنظور کرنے کی تجویزپر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن میں جلدباضابطہ رابطے کاامکان ہے۔اپوزیشن نے حکومت کیخلاف اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی ہے، آصف زرداری کواے پی سی کی تجویزمولانافضل الرحمان نے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی حکومت مخالف قرارداد منظور کرنے کی تجویز پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں جلد باضا بطہ رابطے کا امکان ہے، اپوزیشن نے حکومت کیخلاف اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی ہے،آصف زرداری کواے پی سی کی تجویزمولانافضل الرحمان نے دی،اپوزیشن جماعتیں آصف زرداری کی تجویزکاجائزہ لیں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے بھی زرداری کی تجویزکوقابل عمل قراردےکرسراہا ہے،نیئر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کی تجویزپرمستقبل میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔

Continue Reading
Advertisement
serfraz ahmad
کھیل4 منٹ ago

مداحوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

Naveed mukhtar
پاکستان11 منٹ ago

صدر مملکت سے الوداعی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

virat kohli
کھیل13 منٹ ago

مداحوں کیلئے بری خبر۔۔۔ ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

siraj ul haq
پاکستان24 منٹ ago

60 روزہ کارکردگی ‘ عمران حکومت پر شدید تنقید

opposition
پاکستان31 منٹ ago

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں شروع، اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sheikh Rasheed
پاکستان41 منٹ ago

ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟

Kinza case
پاکستان52 منٹ ago

تشدد ثابت ہوگیا، ملزم کو جیل نہ ہوئی

Fiaz ul Hassan chohan
پاکستان59 منٹ ago

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Nepra electricity
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Imran ismail
پاکستان1 گھنٹہ ago

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

fawad chaudhry
پاکستان1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، اقوام متحدہ پر شدید تنقید

Chief Justice of Pakistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کہہ دی، کاش۔۔۔۔

Fawad Hassan fawad
پاکستان2 گھنٹے ago

ملزم کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Lion killed
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

8 سال بعد 3 بچوں کے باپ کو مار ڈالا

Imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

افسران کو ترقی دینے کا معاملہ، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں