اپ سیٹ

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 26, 2018

گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے اپ سیٹ شکست کھا گئے ہیں۔ اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 63 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 12 اور 15 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار شکور شاد نے شکست دی۔ تحریک انصاف کے شکور شاد 52750 لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے احمد42345 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے گڑھ لیاری سے 39325 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.