قوم کے نام پیغام

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 27, 2018

پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں فتح کے بعد ہر جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ عمران خان قوم سے جیت کے بعد پہلا خطاب(سپیچ وکٹری) بھی کر چکے ہیں مگر سب کی نظریں ان کی اہلیہ اور متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی پر تھیں کہ وہ کب اور کیا پیغام جاری کریں گی؟یہ انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے کیونکہ متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی نے قوم کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام،میں سب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ، اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.