Connect with us

پاکستان

حکومت بنانےکا فیصلہ

Published

on

قمرالاسلام بمقابلہ چوہدری نثار

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت بنانے کیلئے کوششوں کافیصلہ کرلیا ہے،وفاق میں بھرپور اپوزیشن کا کردار اداکرنے کا بھی فیصلہ کرلیا،ن لیگی اراکین کا کالی پٹیاں باندھ کرحلف لینے کا امکان ہے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں انتخابی نتائج میں دھاندلی ، ہم خیال جماعتوں سے رابطوں اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع ن لیگ کی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں دیگر جماعتوں سے ملکرحکومت سازی کیلئے کوشش کریں گے۔مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وفاق میں زبردست اپوزیشن کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں احسن اقبال نے تجویز دی کہ ن لیگ کے اراکین جب اسمبلی میں حلف اٹھائیں توکالی پٹیاں باندھ کرحلف اٹھایا جائے۔اس سے قبل عام انتخابات 2018ءمیں شکست خوردہ غیرمتوقع انتخابی نتائج کے بعدن لیگ کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں مریم نوازاوراقبال ظفرجھگڑا بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں تینوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ملاقات میں عام انتخابات 2018ءکے حوالے سے پارٹی صدر شہبازشریف نے نوازشریف کو بریفنگ دی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انتخابات 2018ءمیں الیکشن چوری کرلیے گئے ہیں۔آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو2013ءکی پوزیشن پر بھی نہیں تھے۔پی ٹی آئی کوخیبرپختونخواہ میں بدترین کاکردگی کے باوجود جتا دیا گیا۔خیبرپختونخواہ کو بنیاد بنا کرپورے ملک کے نتائج پراثر ڈالا گیا۔نوازشریف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دینے کے بیانیئے پرقائم ہیں۔سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ حلقوں سے ن لیگ کسی صورت ہار نہیں سکتی تھی۔۔نوازشریف نے اپنے ردعمل میں عابد شیرعلی، شاہد خاقان عباسی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر کیا۔

پاکستان

مبارک باد

Published

on

مبارک باد

صدر، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں اپنے تمام تر مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں، ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے، ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور ترقی عطا کرے-

Continue Reading

پاکستان

کون نااہل کرے

Published

on

کون نااہل کرے

عید ایسا تہوار ہے جس میں بچوں کی عید ہو جاتی ہے ایسے میں کئی ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جنہیں آپ چاہ کر بھی نہیں بھول پاتے۔ ایسے ہی عید کے موقع پر انٹرنیٹ پر ایک وڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جس میں بچی عید کے پیسے نہ ملنے پر ماں سے ناراض ہو جاتی ہے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کی والدہ بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے پاس آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ عید کے موقع پر تو میری مدد کر دو جس پر بچی کہتی ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا آپ کے مہمانوں نے آپ کے بیٹے کو پیسے دیئے تو اپنے بیٹے سے ہی کام کروا لیں۔ ماں کہتی کیا ہوا فاطمہ وہ چھوٹا بچہ ہے اس لئے پیسے دے گئے جس پر بچی بہت اچھے انداز سے کہتی کہ غضب خدا کا ماما کیا زمانہ آگیا ہے دو بچے ہیں تو دونوں کو پیسے دے دیں ایک کو پیسے دے کر فارغ ہو گئے جس پر ماں کہتی فاطمہ جو چھوٹا ہوتا ہے اسے لوگ پیسے دے کر جاتے ہیں پہلے آپ چھوٹی تھی لوگ آپ کو پیسے دے کر جاتے تھے جس پر لڑکی ماں سے پوچھتی ہے کہ تو پھر وہ میرے پیسے کہاں ہیں ماں کہتی وہ تو میں نے استعمال کر لئے تو بچی غصے سے کہتی ماما جی آپ مجھے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز لگ رہی ہیں، جس طرح انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے اس طرح آپ نے میرا پیسہ لوٹ لیا، ماما آپ کو کون نااہل کرے، توبہ توبہ۔ جس پر ماں کہتی کہ توبہ تم کتنی سیاسی ہو گئی ہو میں خود اٹھا لوں گی برتن۔

Hahahahahahahahshahahahahahshshaha

Posted by Burhaan Channel on Tuesday, 21 August 2018

Continue Reading

پاکستان

عید الاضحیٰ محبت وایثارکا دن

Published

on

عید الاضحیٰ محبت وایثارکا دن

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کے پی کے اور پاکستانی عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید کے موقع پر خیبرپختونخوا اور پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں اردگرد کے غربا کو بھی شریک کریں عید قربان انسانیت سے محبت اور ایثار کی تجدید کا دن ہے حکومتی پالیسیوں سےترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔

Continue Reading

مقبول خبریں