Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

انتخابی عمل داغ دار

Published

on

ایم کیو یم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم شہری علاقوں کے نتائج کو مستردکرتے ہے، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے عمل کو داغ دار کر دیا ہے، چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوجائے، انتخابات میں پاکستان کی بدترین دھاندلی کی گئی ، اصل ہاتھ 6 بجے کے بعد دیکھایا گیا،پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا اورپھر نتیجہ تبدیل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں پری پول رگنگ کی گئی ہے،متعصبانہ حلقہ بندیاں کی گئی ،اصل ہاتھ 6 بجے دکھایا گیا ،پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالا گیا اور پھر نیتجہ تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدترین دھاندلی کی گئی ہے، چیف الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوجائے ، چیف الیکشن کمیشن نے الیکشن کے عمل کو داغ دار کردیا ہے،عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں لیکن جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ صرف ایک قوم کے خلاف کیا جارہا ہے،ہم جلد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے نتائج میں کیوں اتنی تاخیر ہوئی؟ہم گواہ ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے،ہمارے پولنگ ایجنٹس نے نتیجے بنتے دیکھے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ڈکیتی ڈالی گئی ہے شہری علاقوں کے مینڈیٹ پر، ہم شہری علاقوں کے نتائج کو مستردکرتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ جو کام ہوا ہے باریک کام ہوا ہے،وقت ختم ہونے کے بعد دھاندلی ہوئی، حکمت عملی یہ تھی پوسٹ پول ریگنگ کی گئی،فارم 45 دیا ہی نہیں گیا تو کس طرح نتائج تسلیم کریں ؟یہ جو رزلٹ دئیے جارہے ووٹنگ کے نہیں سیٹنگ کے دئیے گئے ہیں ۔

Advertisement

پاکستان

ہیلمٹ پہننے سے انکار

Published

on

sikh

پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پگڑی ان کے سرکا تاج اورمذہبی معاملات کا حصہ ہے تاہم وہ پگڑی کے اوپرکوئی اور چیز پہننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ عدالتی احکامات سر آنکھوں پر لیکن دنیا بھر میں سردار جو پگڑی پہنتے ہیں یہ ایک طرح کا ہیلمٹ ہی ہے، ہیلمٹ پہننے کا مقصد بھی یہ ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں سرچوٹ لگنے سے محفوظ رہ سکے۔

انھوں نے بتایا بھارت سمیت ایسے تمام ممالک جہاں سکھ کمیونٹی آباد ہے وہاں خاص قسم کی عینک تیارکی جاتی ہے جس سے چہرہ ڈھانپنے میں مدد ملتی ہے۔واضع رہے کہ سکھوں کے احتجاج کی وجہ سے ہمسایہ ملک بھارت میں سپریم کورٹ نے سکھوں کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔

Continue Reading

پاکستان

غیر ملکی دوروں کا آغاز

Published

on

mran khan

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں وہ کل سے 3 غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم عمران خان پیر 22 اکتوبر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہے ہیں، پہلے وہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔28 اکتوبر کو وزیراعظم ملائشیا روانہ ہوں گے جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور 3 نومبر کو سہ روزہ دورے پر چین چلے جائیں گے جہاں وہ سی پیک اور معاشی تعاون پر مذاکرات کریں گے۔

Continue Reading

پاکستان

جعلی ڈگریاں فروخت کرنیوالا ٹیچر

Published

on

fake degree

اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی  اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں