Connect with us

پاکستان

متوقع وفاقی کابینہ

Published

on

متوقع وفاقی کابینہ

تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے والے ارکان اور انہیں دیے جانے والے قلمدان پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت بنانے کی صورت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہوں گے جن کی کابینہ 18 سے 20 ارکان پر مشتمل ہوسکتی ہے جب کہ کابینہ میں شامل وزرا کے لیے پی ٹی آئی نے ناموں پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے زرتاج گل وزیر یا اتحادی جماعتوں کے کسی رہنماء کو بنایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں جب کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے سے متعلق عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ تحریک انصاف کا وفاقی وزیر داخلہ کے لیے پرویز خٹک کے نام پر غور کیا جارہا ہے اسی طرح شیریں مزاری وزارت دفاع اور فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ عمران خان کی کابینہ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بھی شامل کرتے ہوئے انہیں وزارت ریلویز کا قلمدان دیے جانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت حسین اور شہریار آفریدی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امین اسلم کو مشیر برائے ماحولیات کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں