Connect with us

پاکستان

بڑا چیلنج ٹیکس بیس

Published

on

بڑا چیلنج ٹیکس بیس

پاکستان میں الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنے تبصرہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے۔
موڈیز نے الیکشن پر تبصرہ کیا ہےکہ پی ٹی آئی دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیداروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی، الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی نے بنیادی سہولتوں پر اخراجات بڑھانے، ٹیکسوں کی شرح اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں۔ موڈیز کے مطابق حکومت کے لیے بڑا چیلنج ٹیکس بیس کا وسیع نہ ہونا ہے جبکہ بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بڑا چیلنج ہے، اس صورت حال کی وجہ سے زری اور مالیاتی پالیسیوں کو سخت کرنا ہوگا۔ موڈیز نے مزید کہا ہے کہ ادائیگیوں کی فنانسنگ کے لئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، روپے کی قدر میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں