احتجاج کی کال

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 27, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف 30جولائی کو ہر ضلع میں پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی سب کی لڑائی ہے اور سب کو مل کو ایک ہی مؤقف اپنانا ہو گا، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےبعد مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ میاں افتخار، حاجی بلور اور میں اے پی سی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، اے پی سی میں سب پارٹیاں بیٹھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کی لڑائی ہے تو سب مل کر فیصلہ کریں کہ کیسے لڑنا ہے، الیکشن کے دن جو مرد و خواتین نکلے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.