Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

طبی معائنہ

Published

on

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم میں ایک کارڈیالوجسٹ سمیت دو ڈاکٹراور ایک نرس شامل تھیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کا معمول کا چیک اپ کیا اور نوازشریف کی تبدیل کی گئی ادویات کے اُن کی صحت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے نوازشریف کا بلڈ پریشر، حرکت قلب، شوگر اور پلس ریٹ دیکھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو نواز شریف کو 11 برس، مریم نواز کو 8 برس اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو ایک سال کی قید سنائی تھی۔ برطانیہ سے وطن واپسی پر نواز شریف اور مریم نواز کو 13 جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

پاکستان

ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟

Muhammad Luqman

Published

on

Sheikh Rasheed

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض چور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کوفوری سزاملنی چاہئے،یہ ملک سے باہر جانے کیلئے عدالتوں میں جارہے ہیں ،انھوں نے واپس نہیں آنا،پہلے دن سے کہتا تھا لنگڑی اور اپاہج معیشت دی تو آئی ایم ایف جانا پڑےگا۔

شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا،لوٹی ہوئی دولت کیلئے بھی ریڑی والے کااستعمال کیاگیا،فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے دو کروڑ روپے نکلے ہیں ،پتا کریں پیسے گئے کہاں؟

شیخ رشید کا کہناتھا کہ سراج الحق قابل احترام ہیں،ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟ان کا کہناتھا کہ سعد رفیق اورشاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مستقبل کی دنیا ، فائبر ، سائبر کی دنیا ہے ، تفتان کاعلاقہ ہمیشہ سے نظر اندازہوتا رہاہے،ابھی ٹریک کی صورتحال اچھی نہیں ہے ،تفتان نظرانداز علاقہ رہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ریل ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا ،پاکستان ریلوے کی کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا،ریلوے ترقی کریگاتو ملک ترقی کریگا۔

Continue Reading

پاکستان

تشدد ثابت ہوگیا، ملزم کو جیل نہ ہوئی

Muhammad Luqman

Published

on

Kinza case

میڈیکل رپورٹ میں معصوم ملازمہ کنزیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا ، تاہم پھر بھی ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ ننھی کنزیٰ پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں تشدد ثابت ہوگیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق کنزیٰ کے معدے اور آنتوں میں تشدد کی وجہ سے سوجن ہے، گردن اور کمر پر ناخنوں کے نشانات ہیں، جبکہ کندھا اور بازو بھی نہیں ہل رہا، دائیں کندھے کے پیچھے اور کھوپڑی پر بھی پرانے زخموں کے نشان ہیں۔

جبکہ دوسری جانب معصوم کنزیٰ تشدد کیس میں بااثر ملزم ڈاکٹر محسن کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی طاہر اسلم نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

Continue Reading

پاکستان

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Muhammad Luqman

Published

on

Fiaz ul Hassan chohan

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے لوگوں کوتعینات کرکے اداروں کوتباہ کیا۔آصف زرداری اپنے دور میں بینظیرقتل کیس کے ملزمان کاسراغ نہ لگاسکے۔ آصف علی زرداری کے بیان پرحیرت ہوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ دوستی کرکے کشمیر کازکونقصان پہنچایاگیا۔آصف زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیا۔آصف زرداری کواپنا انجام محسوس ہورہا ہے۔زرداری صاحب ، اپنے آپ کی طرف دیکھیں اور پی ٹی آئی کو نصیحت کرنا چھوڑدیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن آئے،اسپیکرکے ساتھ بیٹھ کرمعاملات نمٹائے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہبازاپنی پارلیمانی اور جمہوری ذمہ داریوں کوپوراکریں۔ اسمبلی کارروائی کے معاملات بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے ہوتے ہیں۔ان ایشوزپرپہلے ہی کمیٹی بنی ہے،نئی کمیٹی بنانےکی ضرورت نہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کشمیریوں کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کشمیریوں کے کچھ بے توقیرخاندانوں سے متعلق بات کی تھی۔کشمیری ذات کے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔

Continue Reading
Advertisement
Sheikh Rasheed
پاکستان8 منٹ ago

ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟

Kinza case
پاکستان19 منٹ ago

تشدد ثابت ہوگیا، ملزم کو جیل نہ ہوئی

Fiaz ul Hassan chohan
پاکستان25 منٹ ago

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Nepra electricity
پاکستان34 منٹ ago

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Imran ismail
پاکستان37 منٹ ago

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

fawad chaudhry
پاکستان48 منٹ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، اقوام متحدہ پر شدید تنقید

Chief Justice
پاکستان52 منٹ ago

چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کہہ دی، کاش۔۔۔۔

Fawad Hassan fawad
پاکستان1 گھنٹہ ago

ملزم کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Lion
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

8 سال بعد 3 بچوں کے باپ کو مار ڈالا

Imran khan 01
پاکستان2 گھنٹے ago

افسران کو ترقی دینے کا معاملہ، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

Utility workers protest
پاکستان2 گھنٹے ago

ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج، دھرنا دے دیا

sana javed
شوبز2 گھنٹے ago

فلم میں کام سے انکار

Ch. Nisar
پاکستان2 گھنٹے ago

سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، ملاقاتیں شروع

mehreen syed
شوبز2 گھنٹے ago

بیٹی کی سالگرہ

Shahbaz Sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: درخواست دائر

مقبول خبریں