Connect with us

پاکستان

ن لیگ کومزید32 نشستیں ملنے کا امکان

Published

on

ن لیگ کومزید32 نشستیں ملنے کا امکان

پنجاب اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق خواتین کی 32 مخصوص نشستیں ن لیگ اور29نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی۔ مسلم لیگ نےچونکہ پنجاب اسمبلی کی 127 جنرل نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے اس لئے اسے 32 نشستیں ملیں گی جبکہ تحریک انصاف نے 118جنرل نشستیں جیتی ہیں اس لئے انہیں خواتین کی29نشستیں ملیں گی ۔ پنجاب اسمبلی کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سے جس جماعت میں بھی آزاد امیدوار شمولیت اختیار کریں گے ،اسی لحاظ سے ان کی خواتین کی نشستوں میں اضافہ ہوجائےگا۔ مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں 7 اور پیپلز پارٹی کے 6 ایم پی اے جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں، اس لحاظ سے ق لیگ کو 3 اور پی پی کو 2 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں