نتیجہ معطل

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 27, 2018

قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث ان حلقوں کے نتائج معطل ہونے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 10 شانگلہ اور این اے 48 شمالی وزیرستان میں خواتین کے ووٹ کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نتیجہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حتمی نتائج آنے پر نتائج معطلی والے ایسے مزید حلقوں کی نشاندہی بھی متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ این اے 10 اور این اے 48 میں خواتین کے درکار 10 فیصد ووٹ پول نہیں ہوئے، خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ والے حلقے کا نتیجہ معطل ہوگا، انتخابی حلقے کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جب کہ ایسے حلقوں کی مکمل رپورٹ آنے پر نتیجہ معطلی کا اعلان ہوگا۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن معطل ہونے کا امکان ہے ان میں این اے 10 سے مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ اور این اے 48 سے (ن) لیگ کے ہی امیدوار محسن داوڑ جیتے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.