بڑی خوشخبری آ گئی

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 27, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عام انتخابات میں جیت کے ساتھ ہی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 58,000 روپے مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 49,725 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وفاق میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے والی جماعت بنی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم بنتے نظر آ رہے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.