Connect with us

پاکستان

دورہ پاکستان کا اعلان

Published

on

دورہ پاکستان کا اعلان

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور سعودی فرمانروا کی مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نے پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا جبکہ عمران خان کے سعودی عرب بارے خیالات اور جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد اقتدار کی منتقلی کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتما دوست ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں اسے خاص مقام حاصل ہے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں