Connect with us

پاکستان

اے پی سی کو صاف انکار

Published

on

اے پی سی کو صاف انکار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایم کیو ایم اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے، فاروق ستار اور کنور نوید اے پی سی میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ چکے تھے تاہم عین موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور اس رابطے کے بعد ہی ایم کیو ایم نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹیلی فون پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں حکومت سازی کے لیے ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں ٹیلیفونک رابطے کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے فون کرکے ملاقات کی دعوت دی ہے لیکن تحریک انصاف سے ملاقات کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی نمائندگی ہے لہٰذا دونوں جماعتیں مل بیٹھ کر بات کر سکتی ہیں۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمارے دروازےکھلے ہیں اور آپ کو مینڈیٹ ملا ہے تو کراچی کے لیے کام کریں۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں