Connect with us

پاکستان

دوبارہ گنتی جاری

Published

on

دوبارہ گنتی جاری

ملک بھر کے مختلف حلقوں میں ہارنے والے امیدواروں کی درخواستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے، این اے 131 سعد رفیق کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔
این اے 131 سے سربراہ پاکستان عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جنہوں نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق 83 ہزار 634 ووٹ لیکر ناکام رہے۔ اسی طرح فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کئے جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لیکر ناکام رہے۔ این اے 157 ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی درخواست پر ووٹون کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے سے الیکشن کمیشن نتائج کے مطابق پی ٹٰی آئی امیدوار زین حسین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70 ہزار 830 ووٹ لیکر ناکام رہے۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں