بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 28, 2018

صوبہ پنجاب کےعلاقے پنڈدادن خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کےعلاقے پنڈدادن خان میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس سے ملبے تلے دب کربچہ جاں بحق اورمیاں بیوی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرمیاں بیوی کو ملبے سے نکال کرطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گزشتہ روز بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.