Connect with us

پاکستان

افسر بے کار خاص حاضر ہوں

Published

on

گھر ٹھیک کرنے میں ناکام

سپریم کورٹ نے پنجاب کی 56 کمپنیز میں تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے تمام افسران کو اتوار کو طلب کر تے ہوئے اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیدیا ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ قومی خزانے کی بندر بانٹ کی اجازت نہیں دے سکتے، ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے دوائیاں نہیں ہیں اور افسران عیاشیاں کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں پنجاب کی 56 کمپنیز سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب لاہور اور چیف سیکرٹری پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ346سرکاری افسران کو 56کمپنیز میں بھیجا گیا، جن کی فہرست نیب کو فراہم کردی ہے۔سپریم کورٹ نے ان تمام افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اتوار کو طلب کرلیا اور اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے سرکاری شعبے سے کمپنیز میں جانے والے تمام چیف ایگزیکٹیو افسران کی فہرست بھی فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں