سماعت ملتوی

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 28, 2018

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں کمرہ عدالت کے باہر توڑ پھوڑ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ 4 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پیش ہونے والے ملزمان میں حنیف عباسی کے بیٹے ‘ ضیاءاللہ حماد اور فیضان شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.