حکومت سازی کی تیاری

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 28, 2018

عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کیلئے کوشاں ہے جبکہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی اور اس دوران میاں محمود نے عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں سے رابطوں پر آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں پنجاب کے سپیکر کے انتخاب سمیت دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔ عمران خان ایسے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں جو پارٹی کا دیرینہ کارکن اور نظریاتی ہو جبکہ اس پر کسی قسم کا کوئی الزام نہ ہو۔ عمران خان سے فواد چوہدری اور علیم خان نے بھی ملاقات کیں جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر، عارف علوی سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی ان سے ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.