Connect with us

پاکستان

اسکینڈل نیب کے سپرد

Published

on

پیمرا آزاد ہونا چاہیئے

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پنجاب کمپنیز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر تمام کمپنیوں کے سی ای اوز سمیت چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈی جی نیب لاہور بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن ٹرین، فاسٹ ٹریک اور دیگر منصوبے ایک ہی ٹھیکیدار کو دیے گئے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوالیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار نے آئی ڈیپ کے سی ای او پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ آپ 11 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، آپ کا کیا تجربہ ہے؟ کسی کو خیال ہی نہیں کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے‘۔ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے تمام افسران نیب کے روبرو پیش ہوں گے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کمپنیز اسکینڈل پر ریفرنس بنتا ہے تو نیب ریفرنس بھی فائل ہوگا، قومی احتساب بیورو 10 روز میں رپورٹ پیش کرے۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں