Connect with us

پاکستان

سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ

Published

on

سی سی یو منتقل کرنے کا مشورہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت شدید خراب ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ ہوگئی ہے ۔ پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو نوازشریف کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور دونوں بازوں میں شدید درد ہے جیل ذرائع کے مطابق راولپنڈی پمز ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نعیم ملک نے میاں نواز شریف کو سی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، جیل حکام نے پنجاب کی نگراں حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ نوازشریف کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جاسکے، پنجاب حکومت سے اجازت ملتے ہی میاں نواز شریف ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں