Connect with us

پاکستان

اتحادی حکومت مسترد

Published

on

اتحادی حکومت مسترد

پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن ہم اس کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ یہ تجویز ن لیگ اور پی پی پی کے قریبی سیاسی رہنما نے دی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرادری نے کہاہے کہ دھاندلی کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے سینئر رہنماؤں پر 7 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی میں جس میںسید یوسف رضا گیلانی، سیدخورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بلاول ہاؤس سے جاری کر دیا گیا ہے۔
کمیٹی ان رہنماؤں کو منانے کی کوشش کرے گی جو پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔کمیٹی اپوزیشن کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں آنے کیلیے آمادہ کرے گی اور اس ضمن میں جلد ان سے رابطے کیے جائیں گے۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں