Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ن لیگ اورپی ٹی آئی سرگرم

Published

on

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سرگرم ہیں اور مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لیے دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ ق سے رابطے بھی تیز کردیے۔ مسلم لیگ ن 127 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے تاہم حکومت بنانے کے لیے 29 آزاد امیدواروں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے چار آزاد ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی عددی حیثیت 127 تک پہنچ گئی اور یہ مسلم لیگ ن سے دو نشستیں پیچھے ہے تاہم پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ کل تک مطلوبہ نمبر حاصل کرلیں گے ۔ نمبر گیم کی دوڑ میں تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور، جہانگیر ترین، علیم خان اور اسلم اقبال مصروف ہیں جب کہ 18 آزاد اراکین کی کل عمران خان سے ملاقات اور تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔ آئندہ دو تین روز میں سابق وزیراعلی پنجاب اور رہنما ق لیگ پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ ان کی جماعت وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ق سے بھی تعاون مانگ لیا اور اسی سلسلے میں رہنما ن لیگ و سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہی کو فون کیا اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون مانگا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اسلام آباد میں ہیں اس لیے آئندہ دو روز بعد رابطہ کریں۔
پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سے لاہور میں ملاقات کی اور ان سے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پیپلزپارٹی کے 6 ایم پی ایز کی حمایت مانگی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر بٹھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان

چین نے تحفظات کے باوجود ہاتھ تھام لیا

Rashid Saeed

Published

on

imran khan

چین نے پاکستان کا ایک مرتبہ پھر ہاتھ تھامنے اور دلدل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ چین پاکستان کی مالی مشکلات کو سمجھتا ہے اور اس مشکل حالات میں چین نے پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب سے مالی معاونت اور تیل ادھار دینے کی درخواست کی تھی مگر سعودی کی طرف سے اب تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا جبکہ امریکہ نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان سی پیک سمیت دیگر چینی مفادات کے منصوبہ پر نظر ثانی کرے تو امریکہ پاکستان کی مالی معاونت کر سکتا ہے۔ 

اس تمام صورتحال کے پیش نظر چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستان کی مالی معاونت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ 

وزیراعظم پاکستان عمران خان آئندہ ماہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں پر مالی معاونت کے حوالے سے باضابطہ معاملات طے پائیں گے۔ 

چین پاکستان کی مالی ضروریات کے پیش نظر رپورٹ تیار کر رہاہے جو چینی صدر کو دی جائے گی جس کے بعد چینی صدر پاکستانی کی مالی معاونت کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ 

یاد رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ چین پاکستان کا مشکل حالات میں ہاتھ تھامے گا اور پاکستان کو ان حالات سے نکالنے کے لیے ہر ممکن امداد کرے گا۔ 

امریکہ یہ بات سمجھ لے کہ چین ہر صورت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے سی پیک سمیت دیگر منصوبے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ 

یہ بھی معلوم ہواہے کہ چین کے ساتھ مالی معاونت کے حوالے سے جو پیشرفت ہوئی اس میں آرمی چیف نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ ایک اور ملازمت کا ریکارڈ پیش

Rashid Saeed

Published

on

nawaz sharif

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ ایک اور ملازمت کا ریکارڈ پیش فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف عدالت میں پیش ‘ ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی۔

تفصیلات کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں شروع ہو گئی، جس میں پیش ہونے کیلئے نوازشریف اسلام آباد پہنچے۔ عدالت آمد پر ن لیگی رہنماوں نے نوازشریف کا استقبال کیا۔ 

سماعت کے دوران واجد ضیاء نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی 2002 سے 2016 تک کی فنانشل سٹئٹمنٹ جمع کروا یں۔ انہوں نے ہر سال کی سٹیٹمنٹ علیحدہ علیحدہ جمع کروائی ۔

واجد ضیاء نے نوازشریف کی کیپٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ نواز شریف کو حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وقفے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے واجد ضیاء کی طرف سے جمع کروائے کاغذات پر اعتراض لکھوایا دیا۔

Continue Reading

پاکستان

خوفناک حادثہ، جلد بازی کرنے پر 10 افراد جاں بحق

Rashid Saeed

Published

on

accident between train and rickshaw

کندھ کوٹ کے علاقے میں جلد بازی کرنے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد زخمی، طبی علاج و معالج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقہ کشمور میں حادثہ تنگوانی کے قریب پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی افراد کے 6 افراد جاں بحق ہوء گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ تنگوانی کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہیں تھا جس کے باعث رکشہ ڈرائیور نے پھاٹک کراس کرنے کی کوشش لیکن اسی دوران وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا ۔

Continue Reading
Advertisement
Humayun Akhtar Khan
پاکستان20 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

Shahbaz Sharif
پاکستان4 گھنٹے ago

شہباز شریف احتساب عدالت میں روپڑے؟ بڑا دعویٰ کردیا

Shahbaz Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس: جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

chief justice of Pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

چیف جسٹس بھی مشکل میں پھنس گئے، ریفرنس دائر

Zainab Murder case
پاکستان4 گھنٹے ago

زینب قتل کیس :عدالت نے زینب کے والد کو مایوس کردیا

Ginni Kapoor
شوبز5 گھنٹے ago

’بارات بندی‘ کی شوٹنگ شروع

facebook
ٹیکنا لوجی18 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

Supreme Court of Pakistan
پاکستان5 گھنٹے ago

ٹیکس ختم، بڑی عدالت نے فیصلہ سنادیا

faisal woda
پاکستان22 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان22 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

radio pakistan
شوبز5 گھنٹے ago

ملازمین میں تھرتھلی مچ گئی

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

mahira khan
شوبز5 گھنٹے ago

ترکی سے واپسی

bank account
پاکستان24 گھنٹے ago

انوکھا فراڈ۔۔۔ مردہ شخص کے نام پر 4 بینک اکاؤنٹس

mian saqib nisaar
پاکستان6 گھنٹے ago

بنی گالہ تجاوزات کیس: وزیراعظم کیلئے نیا حکم جاری

مقبول خبریں