Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

وعدہ توڑ دیا

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے قوم سے خطاب میں اعلان کیاتھا کہ جن حلقوں میں دھاندلی کا شور مچایا جارہاہے ، وہ حلقے کھلوادیں گے لیکن دو دن گزرنے کے بعد ہی یہ وعدہ توڑدیا اور خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 کے تمام تھیلے کھلوانے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 131 میں تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خواجہ سعد رفیق کی درخواست ریٹرننگ افسر اختر بھنگو نے مسترد کر دی ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکلاء اور نمائندوں نے مکمل حلقہ کھولنے کی مخالفت کی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی تھی جس پر خواجہ سعد رفیق کے ووٹ بڑھ گئے تھے ۔ بعدازاں عمران خان کے وکیل فرحت عباس کاکہناتھاکہ شکست دیکھ کر خواجہ سعد رفیق نے مکمل گنتی کا حربہ اپنایا، اپنی شکست تسلیم کرلیں ۔
دوسری طرف خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی درخواست پر علیم خان کا حلقہ کھول دیا گیا جہاں لیڈ ہی ہزاروں میں ہے ، این اے 131 کے نیچے دونوں صوبائی حلقے بھی کھول دیئے گئے لیکن این اے 131 کے بیلٹ باکس نہیں کھولے جارہے ، مسترد ووٹوں کی گنتی پر ہی لیڈ680 سے کم ہوکر 603 پر آگئی ۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ پچھلی دفعہ چالیس ہزار ووٹوں کی لیڈ پر تحریک انصاف نے حلقہ کھلوایا لیکن اب چند سو ووٹوں کی لیڈ پر بھی حلقہ کھلوانے سے بھاگ رہے ہیں۔ این اے 131کے تھیلے کھلے تو یہاں سے عمران خان ایم این اے نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان

تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کینال اراضی واگزار

Rashid Saeed

Published

on

opration against illegal construction

تجاوزات کے خلاف آپریشن، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ، شہر بھر سے آپریشن میں مجموعی طور پر 3757 کینال اراضی واگزار کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ذریعے واگزار کروائی گئی اراضی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق16 ارب 8 کروڑ 70مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 182 کنال، محکمہ جنگلات کی 354 کنال اور رنگ روڈ اتھارٹی کی 663 کنال اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ریونیو کی 2556 کنال اراضی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 2 کنال جگہ کو واگزار کرایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Continue Reading

پاکستان

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

Rashid Saeed

Published

on

gas

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کے کم سے کم گیس نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر ایک اور گیس بم گرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آرڈیننس 2002 کی شق 8 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز اور لنگرز کے کم سے کم نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیوں کیلئے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیے گئے ہیں اور کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق بلک میٹرز پر ہو گا۔

اوگرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیش کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے کم سے کم گیس نرخ 4625 سے بڑھا کر 5880 روپے کیے گئے ہیں جب کہ بلک میٹرز پر کم سے کم نرخ 3600 روپے سے بڑھا کر 4680 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Rashid Saeed

Published

on

pervaiz musharif

سابق صدر پرویز مشرف کے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو کرے گا۔ سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ۔

یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے جس پر عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

سعودی عرب ڈالر دینے کو تیار اہم کردار کون ۔۔۔ بڑا انکشاف

muhammad abbas
کھیل23 گھنٹے ago

کامیابی اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں

sindh police
پاکستان22 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

mathira
شوبز22 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

metro bus
پاکستان22 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

doctor in sindh
پاکستان24 گھنٹے ago

سندھ حکومت کاانوکھا فیصلہ۔۔۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی تیاری

foot ball match
کھیل18 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

artificial moon
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

gas
پاکستان15 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

faiz ul hassan chohan
پاکستان22 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

babar azam
کھیل23 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

captain retired atta muhammad
شوبز19 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

keerala mander
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

prime minster meet with Qatari deligation
پاکستان15 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

Minhaj-ul-Quran Lahore
پاکستان24 گھنٹے ago

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس: عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

مقبول خبریں