Connect with us

پاکستان

وزیراعلیٰ کی دوڑمیں شامل

Published

on

وزیراعلیٰ کی دوڑمیں شامل

وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کنفرم ہوچکی ہے لیکن پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنی اپنی حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں سے امیدیں باندھ رکھی ہے ، اگر نمبر گیم میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی تو ممکنہ طور پر ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے سب سے فیورٹ امیدوار ہیں۔ میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی شکل میں 2 امیدوار موجود ہیں ۔ اسلم اقبال اس وجہ سے بھی قیادت کو پسند ہیں کہ انہوں نے نہ صرف مسلسل دوسری بار اپنی نشست جیتی ہے بلکہ وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں لیکن عمران خان کا جھکاﺅ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طرف ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 میں الیکشن ہارنے کے بعد اسمبلی سے تو باہر ہوچکی ہیں لیکن انہیں مخصوص نشست پر منتخب کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں