Connect with us

پاکستان

فتح برقرار

Published

on

انصاف مانگنے آئینگے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں مسترد شدہ 7 ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم خواجہ آصف کے ووٹ اب بھی زیادہ ہیں۔ اس حلقہ سے خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی ہے۔ پہلے عثمان ڈار اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 1493 کا فرق تھا جو اب کم ہوکر 1406 رہ گیا ہے۔ دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف کے ووٹ ایک لاکھ 17002 جبکہ عثمان ڈار کے ایک لاکھ 15596 ہو گئے ہیں۔ادھر عثمان ڈار مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے اس عمل کو مسترد کر چکے ہیں اور انہوں نے اس پر اعتراض اٹھایا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن میں نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔ عثمان ڈار نے این اے 73 کے آر او کے سامنے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے اور وہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم آر او نے عثمان ڈار کی درخواست پر پندرہ پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں