ایس ایچ او پرتشدد

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

رپورٹ کے مطابق الیکشن میں جیت پر ملک ندیم عباس کے ڈیرے پر آتش بازی کی جا رہی تھی کہ پٹرولنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ ہنجروال رانا افضل کے منع کرنے پر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا، ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی وردی پھاڑی بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کا سر بھی پھاڑ دیا۔ واقعہ کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ندیم بارہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو نومنتخب ایم پی اے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے، ڈیرے پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں پرتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر فائرنگ اور پولیس پر تشدد کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ندیم عباس کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ50 افراد کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.