Connect with us

پاکستان

قوم کے سامنے حلف

Published

on

قوم کے سامنے حلف

عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد پارٹی سربراہ عمران خان اگلے متوقع وزیراعظم ہیں اور انہوں نے اب وزارت عظمی کا حلف قوم کے سامنے اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں اور عوام کے درمیان وزیراعظم کا حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ جب وہ وزیراعظم کا حلف اٹھا رہے ہوں تو انہیں ہزاروں افراد دیکھ سکیں۔ نعیم الحق نے بتایا کہ حلف اٹھانے کی تقریب ڈی چوک پر ہوسکتی ہے جب کہ پریڈ گراؤنڈ کا آپشن بھی زیر غورہے تاہم وہ اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 نشستیں حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور ووٹوں کے تناسب کے اعتبار سے بھی پی ٹی آئی کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں