آج باضابطہ مذاکرات

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ، دونوں جماعتوں کے درمیان آج اسلام آباد میں باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ اس دوران شہبازشریف نے خورشید شاہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات پر اتفاق کیا۔ خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف سے رابطے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انھوں نے شہبازشریف کو پیپلزپارٹی کے موقف اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی کے قیام سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف کو بتادیا کہ پیپلزپارٹی احتجاج کی بجائے سارا کیس پارلیمنٹ میں لڑنا چاہتی ہے۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ وہ اور کمیٹی کے دیگر ارکان نوید قمر، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی سے ملاقات کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں شاہد خاقان، سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔ اس ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کی کمیٹی مشترکہ طور پر ایم ایم اے کی قیادت سے بھی ملے گی جبکہ اسفندیار ولی، محمود اچکزئی اور فاروق ستار سے بھی ملاقات کریں گے۔ خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی دیگر تمام جماعتوں کو بھی اسمبلیوں سے حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ واپس لینے اور پارلیمنٹ میں جانے پر قائل کرلے گی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.