ن لیگی امیدوارکامیاب

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی نے پی ٹی آئی امیدوار عامر سلطان کو این اے 91 میں 87 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 91 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیاہے جس میں ن لیگ کے امیدوار 87 ووٹوں سے جیت گئے ہیں ، ن لیگ کے ذوالفقار علی نے ایک لاکھ 10 ہزار 654 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے عامر سلطان نے ایک لاکھ 10 ہزار 567 ووٹ حاصل کیے ۔ن لیگی ایم این اے کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عامر سلطان نے ایک مرتبہ دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دیاہے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 64 تھی جو کہ ا ب بڑھ کر 65 ہو گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی 115 نشتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے تاہم پیپلز پارٹی نے بھی کارکردگی میں بہتری دکھائی ہے اور 2013 کے مقابلے میں 14 نشستیں زیادہ حاصل کی ہیں اور اب ان کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.