عمران خان ہارگئے

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جتوانے کیلئے این اے131 کو تبدیل کیاگیا،میرے حلقے میں دونوں ارکان صوبائی اسمبلی سیٹ جیت گئے اور میں ہا ر گیا،میں سمجھتاہوں میرے حلقے میں عمران خان جیتے ہی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کوانتخابات پرشدیدتحفظات ہیں،کچھ دیربعد مسلم لیگ(ن)کا اجلاس ہوگا ،الیکشن والے دن بہانے کئے جاتے رہے نتیجہ صبح دیں گے اور ووٹرز کو6,6گھنٹے انتظار کرنا پڑا اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراض والے حلقے کھولنے کااعلان کیاتھا لیکن میرے حلقے کی شکل ہی بگاڑدی گئی اور صرف عمران خان کو جتوانے کیلئے این اے131 کو تبدیل کیاگیا،میرے حلقے کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا،میرے حلقے میں دونوں ارکان صوبائی اسمبلی سیٹ جیت گئے اور میں ہا ر گیاجبکہ 2013میں میری لیڈ40ہزارووٹوں کی تھی ،میں سمجھتاہوں میرے حلقے میں عمران خان جیتے ہی نہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.