Connect with us

پاکستان

مودی کا جو یار

Published

on

بیٹا سیاسی میدان میں کودپڑا

پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ن لیگ کی سیٹیں کچھ زیادہ ہیں اور دونوں کے درمیان تخت لاہور کیلئے ” جنگ “ جاری ہے جس کے باعث جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو چکاہے ۔
عمران خان نے دو روز قبل واضح اکثریت ملنے کے بعد قوم سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے ملک کے اہم امور پر اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے پلان سے آگاہ کیا ۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے بھارت کو تعلقات کی بہتری کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں ، آپ ایک قدم بڑھائیں گے توہم آپ کی طرف دو قدم بڑھائیں گے ۔عمران خان کے اس پیغام پر مریم نواز کے بیٹے اور نوازشریف کے نواسے جنید صفدر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ” مودی کا جو یار ہے غدار ہے “ کا نعرہ لگا دیاہے ۔ جنید صفدر کا اپنے ٹویٹر میں کہناتھا کہ ”آپ ایک قدم ہماری جانب آئیں ہم دو قدم آپ کی طرف آئیں گے… عمران خان کی تقریر… اور بھارت کے لیے پیغام…. عشق و مشق چھپائے نہیں چھپتا… مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔“

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

پاکستان

نیا بینچ تشکیل

Published

on

نیا بینچ تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

Continue Reading

مقبول خبریں